آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گرنے سے متعدد ہلاک، 32 مسافر بچ گئے

image

آذربائیجان سے روس جانے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

قازقستان میں حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں 32 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حادثے کی غیرتصدیق شدہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا اور اس کے بعد وہاں سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بیان میں کہا کہ فائر سروسز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور بچ جانے والوں کا جائے حادثہ کے قریبی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

آذربائیجان ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ایمبریئر 190 طیارہ جس کی پرواز نمبر J2-8243 باکو سے روسی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جا رہی تھی اسے قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گروزنی میں دھند کی وجہ سے طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا تھا۔

روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں حکام نے کہا کہ انہوں نے حادثے کی مختلف ممکنہ وجوہات کی تلاش میں تحقیقات شروع کی ہیں اور ایک ممکنہ وجہ تکنیکی مسئلہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.