پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ہو گیا، سائوتھ افریقہ کا بیٹنگ کا فیصلہ

image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہوگیا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کوشش ہو گی پہلی اننگز میں اچھا اسکور کریں، بالنگ اور بیٹنگ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سنچورین کی کنڈیشن فاسٹ بالرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹیم میں بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے اور تین سال بعد فاسٹ بالر محمد عباس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.