کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر کو کندھا مارنا مہنگا پڑ گیا ، میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑ گیا ، آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا۔

ویرات کوہلی نے میلبورن میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی اوپنر ویم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا ، بھارتی اسٹار کی آسٹریلوی اوپنر سے الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی پر شدی تنقید کی جا رہی ہے اور ان کی اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.