آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو ”مسخرہ“ لکھ دیا

image

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اخبار نے ”مسخرہ کوہلی“ لکھ دیا۔

آسٹریلوی اخبار کی جانب سے ویرات کوہلی کی تصویر شائع کرتے ہوئے انہیں مسخرہ بنا کر پیش کیا گیا، جس سے بھارتی میڈیا بھی آگ بگولہ ہو گیا۔

اخبار نے سرخی میں سابق بھارتی کپتان کوہلی کی تصویر چھاپی جس پر کلاؤن کوہلی لکھا تھا۔ یاد رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی بیٹر ویرات نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔

اس معاملے پر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوسٹ ڈے پریسر میں کھیل کے بعد کونسٹاس نے صرف اتنا کہا کہ ویرات غلطی سے ان سے ٹکرائے تھے۔ کونسٹاس کا کہنا تھا کہ میں اپنے دستانے ایڈجسٹ کر رہا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ کوہلی نے غلطی سے مجھے ٹکر مار دی۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑا جس کے بعد آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا۔

سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جس پر سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ کو ہٹانے کے لیے ویرات کو ہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے تھے، ٹیسٹ میچ کے دسویں اوور کے اختتام پر کوہلی اور کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے۔

جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہوئی اس دوران امپائرز اور عثمان خواجہ نے معاملہ رفع دفع کروایا۔ اس سارے معاملے پر آسٹریلیا میں ویرات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.