کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار کی حد عبور کر لی۔
جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تھی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔