ملک کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ، ترجمان پاک فوج

image

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز کئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جا رہے ہیں ، رواں سال 925 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا۔

لیفٹیننٹ جنر احمد شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف 59 ہزار 775  آپریشن کیے گئے ۔ دہشتگرد معصوم لوگوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں۔ ملک سے آخری خارجی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.