راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

image

راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 6 ہزار 199 اُمیدوار امتحان میں کامیاب، 13 ہزار812 طلبا ناکام رہے۔

راولپنڈی بورڈ میں امتحانات میں کامیابی کا تناسب 30.91 رہا، 20 ہزار 295 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جبکہ 20 ہزار 54 طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا۔

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں کل 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 31 ہزار 329 امیدوار فیل ہوئے جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتا ئج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں 34895 امیدواروں نے شرکت کی،امتحان میں 12985 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 21911 امیدوار ناکام رہے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.21 فیصد رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.