اسپیشل سینٹرل عدالت کا مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کا حکم

image

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے چودھری مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں۔

پنجاب میں قیدیوں کو آڈیو ، ویڈیو کال کی سہولت دے دی گئی

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ گرفتاری سے متعلق کئے گئے اقدامات بارے آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ عمرے پر ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکے، چودھری پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے فریقین سے دلائل طلب کرلئے گئے ہیں۔ بعدازاں خصوصی عدالت نے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.