پاکستان ایک بہترین سیاحتی مرکز ہے جہاں خوبصورت سرسبز و شاداب مقامات، بلند و بالا پہاڑ اور مختلف سمندری کنارے موجود ہیں، جو کہ کسی بھی سیاح کو اپنی جانب کھینچنے اور متوجہ کرنے کرنے کے لیئے کافی ہے۔
اسی لیئے سالانہ ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور یہاں سے جانے کے بعد پاکستانی مہمان نوازی اور حفاظتی اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔
مگر کچھ شر پسند لوگ ایسے بھی ہیں جن کی حرکتوں کی وجہ سے پورے ملک کا نام خراب ہوتا ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں ایک غیر ملکی جوڑے کے ساتھ ہوا۔
پاکستان کے شہر سجاول کے سجاول بائی پاس کے مقام پر پولینڈ کے سیاح جوڑے یعقوب اور مریم کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد جوڑے سے موبائل فون اوردیگر سامان چھین کر لے گئے۔
زرائع کے مطابق، یہ غیرملکی جوڑا سائیکل پر سوار، سندھ کے تاریخی مقامات کے دورے پر تھا۔ اس سے قبل یہ دونوں گزشتہ 7 ماہ سے سائیکل پر 10 ممالک کی سیر کر چکے ہیں۔