2 جنوری سے قبل عازمین اپنا حج پیکج، روانگی کا مقام اور قربانی کے آپشن تبدیل کر سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور

image

وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق وہ پیکج کی تبدیلی دو جنوری سے قبل کر سکتے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے عازمین حج 2 جنوری سے قبل اپنا حج پیکج، روانگی کا مقام اور قربانی کے آپشن تبدیل کر سکتے ہیں،دو جنوری کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔

ملک بھر میں شدید سردی ، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین حج 2جنوری سے قبل اپنے متعلقہ بینک میں جا کرجو بھی تبدیلی کرانا چاہتے ہیں وہ کرا سکتے ہیں۔

سرکاری اسکیم کے عازمین حج کی دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ دو جنوری تک بڑھا دی گئی ہے، کامیاب ہونے والے تمام درخواست گزار متعلقہ بینک میں دوسری قسط جمع کرا دیں۔

ترجمان کے مطابق رقم نہ جمع ہونے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہو گی اور اس پر کٹوتی بھی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.