سال 2024،پنجاب حکومت کے تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے شاندار اقدامات

image

پنجاب حکومت نے سال 2024کے دوران تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے کئی شاندار اقدامات اٹھائے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق رواں سال ہونہار اسکالر شپ،پہلا پبلک اسکول ری آرگنائزیشن،ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ منصوبہ ،چیف منسٹراسکول نیوٹریشن،لاہور کنڈرگارٹن اسکول اورہر تحصیل میں گرلز کالجز کیلے بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

بیک ٹواسکول کمپین،سرکاری اسکولوں میں نئے کلاس رومز،سائنس اورآئی ٹی لیبارٹریزکا قیام،چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب کے پی ایس آر پی اسکولوں میں 5ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل کی گئی ،ہونہارسکالر شپ کو30ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا گیا۔

شدید دھند ،موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر بچے کو بہترین اورجدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے،بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی،نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اوربہتری لائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.