خیبرپختونخوا حکومت کا اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ

image

خیبرپختونخوا حکومت نے اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔

خیبر پختونخوا ،میدانی علاقوں کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی،شادی کرنے والی مستحق بچیوں کو 2،2 لاکھ روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شادیوں کے پروگراموں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے ، یقینی بنایا جائے کہ مستحق افراد کو حق ملے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.