ہر دلعزیز دو روزہ ’’مصالحہ فیملی فیسٹول‘‘ کا لاہور میں حسب روایت انتہائی شاندار انداز میں آغاز ہوا جس میں نہ صرف لاہور بلکہ گردونواح کے شہروں میں رہنے والوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔
دو روزہ فیملی فیسٹول کے شرکاء کو لذیذ کھانے، پیٹ شوز سمیت تفریح کے دیگر بھرپور مواقع فراہم کئے گئے۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ اس تقریب میں آنے والے سارا دن طرح طرح کے کھانوں ،گیم، شاپنگ اور اپنے پسندیدہ شیفس اور فنکاروں سے ملتے نظر آئے ۔
سال 2024،پنجاب حکومت کے تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے شاندار اقدامات
ہم مصالحہ اپنے چاہنے والوں کے لئے براہ راست کھانا پکانے کے سیشنز، ٹیلنٹ ہنٹ، مشہور شخصیات سے ملاقات، تفریح سے بھرپور کھیلوں کے ذریعے قیمتی انعامات کے حصول کے مواقع اور مشہور گلوکاروں کے میوزک کنسرٹ سمیت بہت کچھ پیش کرتا ہے۔
مصالحہ فیملی فیسٹول کے شرکا نے مختلف اسٹالوں پر رعایتی نرخوں پر فروخت کی جانے والی اشیا کی خریداری میں خصوصی دلچسپی کا بھی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر لگائے گئے سینکڑوں اسٹالز پر لوگوں کا نہ ختم ہونے ولا رش نظر آتا رہا۔ان اسٹالز پر شرکاء کے لئے قیمتی تحائف بھی موجود تھے جو خریداری کرنے والوں اور اسٹالز کا دورہ کرنے والوں کی توجہ کا مرکز تھے۔
اسٹالز پر مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے جب کہ ہم مصالحہ کے شیفس نے بھی اسٹالز کا دورہ کرکے اداروں کی حوصلہ افزائی کی۔اس سال ایکسپو سینٹر کے ہال ون اور ہال ٹو مصالحہ کی سرگرمیوں بشمول ٹیلنٹ ہنٹ اور میجک شو کے لئے مختص تھے جب کہ بیرونی حصوں میں بھی مختلف سرگرمیاں جاری تھیں۔
مصالحہ فیملی فیسٹول ہو اور بچوں کی تفریح کا اہتمام نہ ہو ایسا تو ہی نہیں سکتا ۔حسب روایت بچوں کیلئے کڈز زون لگانے کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مختلف جھولے، فیرس وہیل، الیکٹرک بائیکس اور گاڑیاں، چمپنگ کیسل سمیت دیگر جھولے بچوں کی توجہ کا مرکز تھے۔
مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
دلچسپ پیٹ شو میں امسال کئی نسل کے کتے، بلیاں، گائے، بطخیں، کبوتر، مرغے اور خرگوش مرکز نگاہ تھے۔
دو روزہ فیملی فیسٹول کے پہلے دن ہم مصالحہ کے مشہور و معروف کوکنگ ایکسپرٹس سعد بٹ، اے آر جمالی، ردا آفتاب اور زارنک سدھوا نے براہ راست کوکنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران شیفس شرکاء سے ملاقاتیں کرتے اور انہیں تحائف دیتے بھی نظر آئے، ان کا ساتھ دے رہی تھیں عبیل جاوید جب کہ دوسرے دن ہم مصالحہ کے ناظرین کی ہر دلعزیز کوکنگ ایکسپرٹ شیریں انور، محبوب خان، معروف شیف رافعہ درانی اور باسم اخوند نے حاضرین کے سامنے زبردست قسم کے پکوان پکائے، ہلکی پھلکی باتوں کے دوران کوکنگ ایکسپرٹس نے حاضرین میں تحائف تقسیم کئے، انہیں آٹوگراف دیئے اور ان کیساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔
فیسٹول کے دونوں دن کی شام کا آغاز ٹیلنٹ ہنٹ سے ہوا جہاں عبیل جاوید کی میزبانی میں ایک سنسنی خیز ٹیلنٹ ہنٹ حاضرین کا منتظر تھا۔ اس سیگمنٹ میں لوگوں کو اپنی منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے انہیں قیمتی انعامات سے نوازنے کا سلسلہ تادیر جاری رہا۔
دوسری جانب ہال ٹو میں کرن خان نے فیسٹول کے دونوں دن فیسٹول کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ یہاں شرکاء کو اپنے پسندیدہ کوکنگ ایکسپرٹس اور دیگر مشہور شخصیات سے ملنے کا موقع میسر آیا۔ یہ سلسلہ انتہائی جو ش و خروش سے سارا دن جاری رہا۔فیسٹول کے دوسرے دن معروف آرٹسٹ گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ گرمجوشی سے گھل مل کر تصاویر بنوائیں اور یادگار لمحات شیئر کئے-
آئوٹ ڈور ایریاز کی رونقیں مصالحہ فیملی فیسٹول کی روایت کا حصہ ہیں جہاں سجائے جانے والے گیم شوز کے علاوہ پیٹ شو بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ امسال گیم شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے معروف اداکار فیضان شیخ، سردی سے بے نیاز ہزاروں کا مجمع ان کیساتھ کھیلوں میں حصہ لے کر قیمتی تحائف کے حصول میں مشغول تھا۔
بزنس ریکارڈر گروپ کےڈپٹی چیف ایڈیٹر ارشدزبیری طویل علالت کےبعدانتقال کرگئے
پہلے دن کی شام کا اختتام ایک شاندار کنسرٹ پر ہوا جہاں حاضرین کو مشہور و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور خواجہ سمیع کی شاندار پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آیا جب کہ دوسرے دن این ایس چوہان اور ابرار ملک نے شاندار لائیو کنسرٹ میں اپنی پرجوش پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لئے ۔
یاد رہے کہ مصالحہ فیملی فیسٹول ایک دہائی سے زائد عرصے سے کراچی اور لاہور کی عوام کو ہر سال دو روزہ فیسٹول میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ کراچی اور لاہور کی عوام اس فیملی فیسٹول میں شرکت کی انتہائی منتظر نظر آتی ہے کیونکہ یہ وہ موقع ہے جب لوگوں کو اپنے خاندانوں سمیت ایک معیاری اور سستی تفریح کا موقع میسر آتا ہے۔
ہزاروں شرکاء کی موجودگی کے باوجود فیسٹول میں فیملی کا ماحول قائم رکھا جاتا ہے۔ بچوں اور بڑوں کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں، مہنگے ریسٹورنٹس پر ملنے والے کھانے کم نرخوں پر ملتے ہیں، ہم مصالحہ کے مشہو ر و معروف شیفس سے ملاقات ہوجاتی ہے جب کہ ملک کے مشہور و معروف سنگرز کو براہ راست سننے کا موقع بھی ملتا ہے، تو پھر لوگوں کو او ر کیا چاہئے۔ لوگ جوق در جوق اس فیسٹول کا حصہ بنتے ہیں اور اگلے فیسٹول کا انتظار کرتے ہیں۔