انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
گلگت کی عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنائی۔
پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید تاحیات نااہل قرار
عدات نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے، عدالت نے مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پر 26 مئی 2024 کو جلسے میں سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا ، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کو بھی دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نظر بند کردیا گیا
سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وہ مقدمے کی کارروائی سے غیر حاضر اور روپوش رہے۔