وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ، اہم فیصلے متوقع

image

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع  کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دہشتگردی کو کچلنے کیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہو گا، شہباز شریف

گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اسے کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سب کو اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.