اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

image

سال کے پہلے کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 976 کی سطح پرٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 84 فیصد اضافہ ہوا۔ سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 کی سطح پر رہا۔

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے حصص کی فروخت کی منظوری نہیں دی، مصدق ملک

گزشتہ سال 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 پوائنٹس رہی۔دوسری جانب ڈالر روپے کے مقابلہ میں سستا ہو گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.