کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 اہلکار برطرف ، 13 کیخلاف مقدمات درج

image

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف اور 13 کیخلاف مقدمات درج کر دیئے گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ترجمان کے مطابق برطرف ہونے والوں میں 4 انسپکٹر، 10 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبل شامل ہیں۔

یونان کشتی حادثہ ، مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔ ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.