خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے، عظمیٰ بخاری

image

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواحکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے، علی امین گنڈا پور کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے، تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، 12 سال میں کے پی کے عوام کا معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا۔

لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.