دوسرا ٹیسٹ میچ، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستانی ٹیم میں میر حمزہ کی شمولیت

image

کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تسکین احمد نے محمد عامر کا چار سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ ایک صفر سے برتری حاصل کئے ہوئے ہے، کیپ ٹاؤن میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف آج تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا ہے، پاکستانی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر اور جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کر سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.