برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

image

زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد مرغی کو گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 285 سے بڑھ کر 530 روپے ہو گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ

ذرائع کے مطابق فی کلو قیمت میں 450 کے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی مرغی منڈی میں زندہ برائلر مرغی فی من 19 ہزار 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی فارمنگ نہ ہونے کے باعث دوسرے اضلاع سے مرغی منگوانا پڑتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.