ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر بلندیوں کو چھو لیا!
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا مزید 2200 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہو چکی ہے، جس نے عوام کو حیران کر دیا۔
عالمی مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں بھی سونا بازی لے گیا، جہاں فی اونس قیمت 22 ڈالر بڑھ کر 2657 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔