کرم میں شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

image

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کرم میں فائرنگ کے واقعے پر طلب کیا گیا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرم واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

فیصلہ کیا گیا کہ کرم کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرم میں نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کر دی گئی۔ جبکہ ضلع میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 18 گریڈ کے اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا۔ جاوید اللہ محسود کے زخمی ہونے کے بعد اشفاق کان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رے کہ سابق ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب ضلع کرم میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرم میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ جبکہ ضلع کرم میں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، رانا مشہود

ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

متن کے مطابق ڈی سی کرم صدی سے بگن آ رہے تھے۔ کہ 25 کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.