منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ مائیک جانسن امریکی ایوان نمائندگان کےدوبارہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔
مائیک جانسن نے 215 کے مقابلے میں 218 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، انتخاب سے پہلے 3 ری پبلکن ارکان نے مائیک جانسن کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا۔
چینی کمپنی پاکستان میں700ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند
ووٹنگ کے وقت 2 ارکان نے رائے تبدیل کرتے ہوئے جانسن کی حمایت کی، ڈیموکریٹس کی جانب سے حکیم جیفریز اسپیکر کے امیدوارتھے۔