امریکہ چاہے گا کہ ایسے حکمران آئیں جو پاکستان کو ڈی نیوکلیئرائز کریں، خواجہ آصف

image

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ چاہے گا کہ ایسے حکمران آئیں جو پاکستان کو ڈی نیوکلیئرائز کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کو ٹرمپ کے حلف کا انتظار ہے۔ انہیں امریکا اور برطانیہ سے امداد ملنے کی امید ہے۔ مذاکرات میں بھی انہیں بیس جنوری کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر پہلے بھی دباؤ آتا رہا ہے، پاکستان ہمیشہ برداشت کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی جلدی حکومت کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں۔

حامد رضا نے کہا کہ حکومت بیس جنوری سے پہلے سابق چیئرمین تحریک انصاف کو رہا کرنا چاہتی ہے۔ بانی کو گھر پر نظربند ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کمیٹی میں بتا دیئے ہیں۔ تحریری مطالبات دیئے تو یہ کہیں گے این آر او مانگا جا رہا ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے مستعفی

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ مطالبات تحریری دیں گے بھی یا نہیں۔اگر تحریری مطالبات دئیے تو وہ درخواست نہیں ہو گی سیدھے دو مطالبات ہوں گے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے کہ ہمارے دو ہی مطالبات ہیں کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن ۔ اسیران میں بانی پی ٹی آئی بھی آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی احسان نہیں مانگ رہے۔ہم چاہتےہیں حکومت مزید جھوٹے کیس نہ بنائے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.