خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 19 خارجی ہلاک، 3 جوان شہید

image

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاعات آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ متنی میں آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند کے علاقے بائیزئی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی کرک میں کی گئی اور آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

جنوبی وزیرستان: خوارج کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہید، 8 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.