ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی

image

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.45 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1422 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتےمیں بھی 1385 روپےتھی۔

جولائی تا دسمبر 2024:سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 31.60 فیصد اضافہ

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1420، لاہور 1450، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1397، ملتان 1430، بہاولپور 1460، پشاور 1423 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1370 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد1340، سکھر1450،لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1347 روپے ریکارڈکی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.