وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف

image

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی۔ بجٹ تقریر کے مطابق 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد ہوگی، 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق 22 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس شرح کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.