چند ماہ میں بہت سی معاشی کامیابیاں حاصل کیں، وفاقی وزیر خزانہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چند ماہ میں ہم نے معاشی طور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اور حکومت نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ہم نے معاشی طور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشنز میں توسیع کا فیصلہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات متعارف کرانی ہیں۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.