ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہے۔
سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔