خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ جولائی تا نومبر 2024 کے دوران خسارہ 1.15 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔
پی آئی اے کی یورپ کیلئے چار سال بعد پروازیں بحال، پہلی پرواز آج پیرس جائے گی
سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.25 ارب ڈالر رہا تھا۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 0.10 ارب ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈہوئی۔