جونی لیور کس پاکستانی اداکار کے معترف نکلے؟

image

بولی وڈ کے لیجنڈ کامیڈین جونی لیور نے اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جونی لیور کا اپنے لیے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے بولی وڈ کامیڈین کی جانب سے تعریفی کلمات کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔

بھارتی اداکار نے اپنی مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے ڈراموں کے کرداروں کو بھی سراہا۔

جونی لیور نے پاکستانی اداکار کے مقبول کردار ’بھولا‘ کی تعریفیں کیں، ساتھ ہی انہوں نے ان کے ’ٹرانس جینڈر‘ کے ایک کردار کو بھی سراہا۔

بولی وڈ کامیڈین نے عمران اشرف کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اچھے اداکار بلکہ بہترین ٹی وی میزبان بھی ہیں اور یہ کہ ہوسٹنگ مشکل ترین کام ہے، جسے وہ خوش اصلوبی سے نبھا رہے ہیں۔

جونی لیور کا کہنا تھا کہ عمران اشرف اپنے ٹی وی شو ’مذاق رات‘ میں شریک ہونے والے مہمانوں کا بھی ٹیلنٹ سامنے لا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی کامیڈین نے مذاق رات کے شریک میزبانوں کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ عمران اشرف کی ٹیم میں شامل تقریبا تمام ہی کامیڈین لیجنڈز ہیں۔

جونی لیور نے مرحوم کمال سردار کے لیے بھی تعریفی کلمات کہے اور ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

بھارتی کامیڈین کی جانب سے عمران اشرف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شوبز شخصیات سمیت مداحوں نےبھی جونی لیور کو لیجنڈ قرار دیا اور ان کی تعریفیں کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.