پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی

image

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ایس ایل، شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز اپنی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، نعمان علی پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ اسپنرز ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بالر نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی بھی ٹیم میں ابھی واپسی کا امکان نہیں ہے، ٹیم میں مزید تبدیلیاں متوقع ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے، پہلے ٹیسٹ کا آغاز 17 جنوری سے ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.