انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے امبیری کلمہ چوک پر ٹرالر اور مسافر کوچ میں حادثے سے دس افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حادثے میں خواتین بچوں سمیت 10 مسافروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے حادثہ میں زخمی مسافروں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔