لاس اینجلس: لاٹری کی رقم سے خریدا گیا عالی شان بنگلہ بھی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا

image

نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔

ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔

ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔

آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون اور لکڑی کا کچھ سامان باقی رہ گیا ہے جس کی مالیت 38 لاکھ ڈالر ہے۔

آگ لگنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کا بنگلہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

اس بنگلے میں پانچ بیڈرُومز اور چھ باتھ روم تھے۔

ایڈوِن کاسترو کو کیلی فورنیا لاٹری آفیشلز کی جانب سے پاوربال جیک پوٹ کا ریکارڈ فاتح قرار دیا گیا تھا۔

اُن کے گھر کے ساتھ سنگر ایریانا گرانڈے، اداکار ڈکوٹا جانسن اور کامیڈین جمی کمل کے گھر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ لاس انجیلس میں لگنے والی اس آگ میں اب تک کم سے کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.