لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ تمام سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد نے دسویں سیزن کے ڈرافٹ سے قبل فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا۔
کرکٹر سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ میرا ٹائم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا چاہتا ہے۔ اور 9 سال کے سفر میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ ٹیم کے ساتھ میرا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا۔
انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا۔ بطور کھلاڑی اور کپتان مجھے جس چیز کی ضرورت تھی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مہیا کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام آئی سی سی کو بھجوا دیے
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 پی ایس ایل میچز کھیلے۔ جس میں 7 نصف سنچریوں کے ساتھ ایک ہزار 525 رنز بنائے۔ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کا پہلا اور واحد پی ایس ایل ٹائٹل جتوایا۔
سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 پی ایس ایل سیزن تک قیادت کی لیکن 9ویں سیزن میں ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو کو کپتان بنا دیا گیا تھا۔