پاکستانی فاسٹ بائولر میرحمزہ ڈائیو مارتے زخمی 

image

ٹیسٹ فاسٹ بائولرمیرحمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہرآنا پڑا۔

فاسٹ بولرپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1 کرکٹ ٹورنامنٹ میں غنی گلاس کے لئے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں، ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میچ کے دوسرے دن زخمی ہوئے۔

ملتان سلطانز کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش

غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کرکٹرکے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئوٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے تو یہی ہوگا۔

چند دن قبل اسی گراونڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر شدید تنقید  کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.