ملتان ٹیسٹ، پہلا دن ختم رضوان، سعود کی نصف سنچریاں پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز

image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے کے پہلے دن قومی ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے ہیں۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پہلے دن کا کھیل دھند کے باعث متاثر رہا اور مقررہ وقت کے بجائے دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا ، پاکستانی اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد ہریرہ نے کیا۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 5 اعشاریہ 5 اوورز میں 16 رنز پر گری، بیٹر محمد ہریرہ 6 بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 9 ویں اووور کی پہلی گیند پر20 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود صرف 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

میچ کے 10 ویں اوور کی 5ویں گیند پر31 کے اسکور پر قومی ٹیم کو کامران غلام 5 رنز کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا۔

میچ میں پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ بابراعظم کی گری، جو صرف 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 46 رنز تھا۔

اس کے بعد پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 97 رنز کی ناقابل شکست قائم کرلی ہے، دونوں کھلاڑی اس دوران اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 56 اور محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گداکیش موتی نے 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔

احسان اللّٰہ نے 24 گھنٹوں میں ہی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

واضح رہے کہ آج ٹاس صبح 9 بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ دیر سے شروع ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.