اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، ڈالر گراوٹ کا شکار

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا تاہم تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس 441 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ  ، 14 ہزار 278 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان رہا تھا، بعد میں انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.