مذاکرات کا تیسرا دور ، حکومتی ارکان کی کمیشن کیلئے ججز کے نام فائنل کرنیکی تجویز کی مخالفت

image

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا انتہائی مثبت کردار رہا، حکومتی ارکان نے بھی علی امین کے موقف کی تعریف کی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

مذاکرات کا تیسرا دور ختم ، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دیدیئے ، حکومتی کمیٹی 7 دن میں موقف پیش کریگی

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت جلد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر پیشرفت کرے۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے ناموں پر مشاورت کی تجویز دی تاہم حکومتی ارکان نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نام فائنل نہیں کر سکتی،  ججز کے ناموں کا معاملہ  چیف جسٹس پر چھوڑنا پڑے گا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.