ملک کے چند شہروں میں بارش ہونے کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، چاغی، نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ حکومت کو ناجائز کہتے تھے انہیں سے مذاکرات کر رہےہیں، فیصل واوڈا

لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان اور خان پورمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی اور فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

سکھر، بینظیر آباد، شکار پور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈو جام اور گرد و نواح میں دھند رہنے کی توقع ہے۔ بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.