وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو (FDI) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے تحت براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔
الیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل فریم ورک ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے، پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک قدم ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔