بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، مریم اورنگزیب

image

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز سنایا گیا۔ اور 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ ن لیگ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ عدالت نے سنایا۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں۔ اور بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کے لیے جو گڑھا کھودا تھا اس میں وہ خود گر گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا تھا۔ اور خط پر این سی اے نے تحقیقات شروع کیں۔ ہم القادر یونیورسٹی کو تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔ اور مریم نواز کی ہدایت پر القادر یونیورسٹی کے چارٹر پر نظرثانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پرعہدے سے ہٹایا گیا۔ اور نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ لیکن ن لیگی قیادت نے حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اصل مجرم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی کے ذاتی پیسے پر کابینہ منظوری نہیں دیتی۔ اور این سی اے نے نواز شریف، شہباز شریف، حسن اور حسین کو کلین چٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اور اب پی ٹی آئی کو کسی قسم کی اپیل میں نہیں جانا چاہیے۔ پارٹی فنڈز، توشہ خانہ اور شوکت خانم کے فنڈز میں خیانت کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ عدالتی فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی۔ لیکن حیرانی تو اس وقت ہوئی جب بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دے دی گئی۔ کرپشن کرنے والے کوعلم ہوتا ہے کہ اس نے کیا کیا۔ اور آج وہ حکومت ہے جو انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.