حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے تین قیدیوں کے بدلے آج 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ دوسری جانب اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے جنگ بندی کے خلاف احتجاجاً استعفی دے دیا ہے۔
- تین گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اتوار کے روزغزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد شروع
- جنگ بندی کے خلاف اسرائیلی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعت یہودی پاور پارٹی نے حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے
- اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے جنگ بندی کو ’دہشتگردوں کی فتح‘ قرار دیا ہے
- جنگ بندی کے بعد بے گھر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے
- فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی تظیم کا کہنا ہے کہ چار ہزار امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں
غزہ میں جنگ بندی: تین اسرائیلی قیدی اسرائیل پہنچ گئے، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تیاریاں جاری