بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان کی ایک خاص تصویر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ تصویر بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگن سنہا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی، اور ساتھ ہی سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
شتروگن سنہا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیف علی خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اس واقعے پر الزام تراشی سے گریز کیا جائے کیونکہ پولیس بہترین طریقے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کو پیچیدہ نہ بنایا جائے۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران حملہ آوروں نے انہیں چھری سے 6 بار زخمی کیا۔ سیف علی خان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
سیف اور کرینہ کی وائرل ان تصاویر کو دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ سیف اتنی جلدی کیسے ٹھیک ہوگئے کہ زخم کا نشان تک موجود نہیں۔ جبکہ کرینہ اور سیف کی یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تیار کی گئیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔