ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

image

او جی ڈی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل ہونے والے تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔

میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا

کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیاہے۔

پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے خط میں مزید کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

عمران خان کو ٹھیک سزا ہوئی،بشریٰ بی بی کو سزا دینا عجیب لگ رہا،مفتاح اسماعیل

دوسری جانب ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہے ، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63995 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں،وزیراعظم

اسی طرح 31دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2905 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.