نئی ٹیسٹ رینکنگ، ساجد خان کی بڑی چھلانگ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی ترقی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ ساجد خان کی بڑی چھلانگ، نعمان علی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

بالرز میں ساجد خان نے 18 درجے کی لمبی چھلانگ لگائی ہے،وہ 23 پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، نعمان علی دو درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے بالر پیٹ کمنز دوسری پوزیشن پر ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی ، جرسی پر پاکستان کا نام، بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کے ہی ہیری بروکس دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل 3 درجہ ترقی پا کر آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بابر اعظم کی 4 درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 16 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

محمد رضوان کی 2 درجہ ترقی ہونے سے وہ 17ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں تمام بیس وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں، جس کی وجہ سے سا جد خان اور نعمان علی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.