ایف آئی اے کی ایڈوائزری کے تحت پاکستان کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایڈوائزی میں یہ 9 شہروں میں منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔
یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کےبہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف
سرکلر میں 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی پروفائلنگ کا بہتر نظام بنانے، پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی خصوصی پروفائلنگ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔