پاکستان کا ایک بار پھر اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ

image

پاکستان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا پاکستان 19 جنوری سے غزہ میں سیز فائر کو خوش آمدید کہتا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو قومی حل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے اور غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنانے کے خواہاں ہیں۔

افغان باشندوں کی ملک بدری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان افغان باشندوں کو امریکا سمیت کسی تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ابھی تک ہمیں اس متعلق امریکا سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ پانی سے متعلق بنیادی معاہدہ ہے، عالمی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستانی مؤقف کی تائید کی، پاکستان اس معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے، امید ہے بھارت بھی اس معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائےگا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں 25پاکستان خوش قسمتی سے بچ گئے، جن کی فہرست شیئر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے، مراکشی حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے، اس پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا شام میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، ہم شام میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.