پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 6خارجی دہشت گرد ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6خارجی دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،پاکستان افغان عبوری حکومت سےموثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے۔

مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں،عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی سے اپیل

سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،وزیرداخلہ نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کو ناکام بنایا، بہادر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 6خارجیوں کو ہلاک کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے بھی  پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور بروقت کارروائی کے دوران 6 خارجی ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں،دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.