لاہور، ٹیکس چوری روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ

image

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور نےٹیکس چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔

ایکسائزحکام کے مطابق ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا20 فیصد انعام دیا جائےگا، اب عام شہری بھی ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کرسکیں گے۔

موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار

ایکسائزحکام  نے بتایا کہ نشاندہی پر ٹیکس چور کو چوری کئے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، ملوث ملازمین و مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائےگا۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی، صوبائی کابینہ نے انعامی سکیم وسل بلورسسٹم کی منظوری دے دی ہے، نئی سکیم کیلئے رولزمیں ترامیم کی سمری جلد بھجوائی جائیگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.